ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

انسداد منشیات کیلیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے انسداد منشیات کیلیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے بھر میں نارکوٹکس ایمرجنسی نافذ کر دی۔

علی امین گنڈاپور نے انسداد منشیات کیلیے 19 رکنی صوبائی اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس قائم کی جس کے سربراہ وزیر اعلیٰ کے پی خود ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق ٹاسک فورس کے دیگر ممبران میں کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اور دیگر شامل ہوں گے۔

- Advertisement -

ٹاسک فورس کی ذمہ داریوں میں صوبے میں منشیات کی تیاری، سپلائی کا سدباب، تعلیمی اداروں، ہاسٹلز اور جیلوں میں منشیات فراہمی کا تدارک شامل ہے۔ طبی اور سائنسی مقاصد کے نام پر منشیات کے غیر قانونی استعمال  کو کنٹرول کیا جائے گا اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی بھی نگرانی کرے گی۔

فورس نشئی افراد کے علاج، بحالی اور انہیں سماجی دھارے میں شامل کرن ےکی نگرانی کرے گی۔ اس کا اجلاس مہینے میں کم سے کم ایک بار منعقد کیا جائے گا جبکہ فورس ان معاملات سے متعلق وزیر اعلیٰ کوسہ ماہی رپورٹ پیش کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں