بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نریندر مودی کا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: ”بیٹی بچاؤ، بیٹی بٹاؤ“ کے بعد بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کچھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ”اپنے نوجوان دوستوں کے ساتھ پونے میٹرو پر سوار ہوں۔“

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم اسکول کے بچوں کے ساتھ میٹرو سروس میں بیٹھے ہیں۔ نریندر مودی کا ٹوئٹ اس وقت مذاق بن گیا جب صارفین نے سوال اٹھایا کہ اتوار کے روز کون سا اسکول کھلا ہوتا ہے۔ تصاویر میں بچوں نے اسکول یونیفارم پہن رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا کہ نریندر مودی جی چھٹی والے دن کون سے اسکول چلے گئے۔ کسی صارف نے لکھا ”پبلسٹی کے لیے ضروری ہے کہ اتوار کو بھی بچے یونیفارم میں ہوں۔“

ایک صارف نے تو ایک بچی کے مردانہ سائز جوتوں کی بھی نشاندہی کر دی۔ کسی نے بھارتی وزیر اعظم کو ”جوکر“ کہا تو کوئی مودی جی کو اتوار کے دن اسکول کھولنے کی تجویز دیتا نظر آیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کی زبان سے ادا ہونے والے الفاظ سوشل میڈیا پر مذاق بن کر رہ گئے تھے۔

نریندر مودی برہما کماری تنظیم کے زیر اہتمام پروگرام ”آزادی کے امرت مہوتسو گولڈن انڈیا“ سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے حکومت کی ”بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ“ مہم کا تذکرہ کیا تو اس دوران ان کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے ”بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ“ کے بجائے ”بیٹی پٹاؤ“ کہہ ڈالا تھا۔

مودی کے زبان پھسلنے کی دیر تھی کہ گویا ٹوئٹر صارفین کو تفریح کا نیا سامان مل گیا۔ اس کے بعد ٹوئٹر نریندر مودی سے متعلق میمز سے بھر گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں