نئی دہلی: بھارت کا میڈیا ویسے تو من گھڑت اور بے سروپا خبریں چلانے میں پوری دنیا میں مشہور ہے لیکن بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دوسرے جنم کی خبر نے تو بھونچال مچا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے ایک نیوز چینل کا ماننا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا یہ دوسرا جنم اور اپنے پہلے جنم میں وہ ایک ’کٹر مسلمان رہنما‘ تھے۔
#Modi was Sir Syed Ahmed Khan in his past life. This is the best thing you will see today. Indian media please NEVER change. Via @TamedCynic pic.twitter.com/LdogHPeydk
— Godfather IV (@godfatheriv) June 22, 2019
بھارتی نیوز چینل کے مطابق نریندر مودی اپنے پچھلے جنم میں دو قومی نظریے کے خالق اور مسلمانوں کو تعلیم و ترقی کی جانب راغب کرنے والے مشہور مسلمان رہنما سر سید احمد خان تھے۔
یاد رہے کہ یہ سرسید خاں ، ان کا ادارہ محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس ، جس نے آگے چل کر علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی کی بنیاد رکھی اور ان کی چلائی تحریک ہی تھی جس نے مسلمانوں کو شعوردیا اور انہیں تعلیم کے میدان میں اتنا آگے بڑھایا کہ سرسید کے انتقال کے محض 49 برس بعد ہی مسلمان قائدا عظم اور مسلم لیگ کی قیادت میں الگ وطن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی شناخت ایک مسلمان مخالف انتہا پسند ہندو کے طور پر کی جاتی ہے ، ان کے دور حکومت مین بھارت میں ہندو شدت پسندی کو فروغ ملا ہے، وہ اس وقت بھارت میں ہندوتوا کے سب سے بڑے حامی بھی سمجھے جاتے ہیں۔
بھارتی نیوز چینل کے اس دعوے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین نے بھونچال مچایا ہوا ہے اور اپنے ہی نیوز چینل کے اس حرکت پر لتے لیے جارہے ہیں ۔