بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

مودی پھردھوکہ کھا گئے، تین ماہ قبل ہی افغان صدرکوسالگرہ کی مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم مودی نے افغان صدرکو تین مہینے پہلے ہی سالگرہ کی مبارکباد دے ڈالی۔ بھارتی وزیراعظم کی بد حواسی نے افغان صدرکو بھی حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹوئیٹر کے ذریعے تین مہینے پہلے ہی سالگرہ کی مبارکباد دے دی ۔

بھارتی وزیراعظم انتہائی سادہ لوح ہیں یا ضرورت سے زیادہ چالاک سمجھ نہیں آتا۔ عالمی سفارت کاری میں پروٹوکول کا خیال رکھا جاتا ہے لیکن مودی کسی پروٹوکول کو لفٹ نہیں کراتے۔

مودی صاحب نے وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ والے دن طیارہ لاہوراتروا لیا۔ میاں صاحب کو سالگرہ کی مبارک باد دی ناشتہ کیا اوریہ جا وہ جا۔

مودی افغان صدر اشرف غنی کو بھی سالگرہ کی مبارکباد دینا نہ بھولے۔ ٹوئیٹر پراشرف غنی کو ہیپی برتھ ڈے کہہ دیا۔ لیکن یہاں مودی صاحب سے چوک ہوگئی۔

افغان صدر اشرف غنی نے جواباً کہا کہ ان کی سالگرہ تو مئی میں ہوتی ہے۔ افغان صدر نے مودی کی ہیپی برتھ ڈے ایڈوانس میں قبول بھی کرلی۔

یہ تو اچھا ہوا کہ نریندر مودی بھارت سے باہر نہیں تھے ورنہ وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ والے دن کی طرح طیارہ کابل کی جانب نہیں موڑ دیا تا کہ صبح کا ناشتہ وہاں کرسکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں