بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

نریندرمودی نے سرجیکل اسٹرائیک نہ کرنے کا اعتراف کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی فوج کے جھوٹ کی ہنڈیا دہلی میں ہی پھوٹ گئی۔ نریندر مودی نے سرجیکل اسٹرائیک نہ کرنے کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی وزیر اعظم مودی نے اپنی ہی فوج کے دعوے کی نفی کرڈالی، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت نے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا ہے، بھارت کسی کی زمین پکڑنے کے لیے بھوکا بھی نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پرحملے اوراس کے بعد پاکستان اورانڈیا کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر نریندرمودی کا ہم بیان سامنے آگیا۔


Modi contradicts Indian army claims, says they… by arynews

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کسی کی زمین پکڑنے کے لیے بھوکا بھی نہیں ہے لیکن انڈیا کے فوجیوں نے ملک اور دوسروں کے مفادات کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک رہنے والے انڈین نژاد لوگ بھی سیاست یا پھر غیر ملکی زمین پر قبضہ میں شامل نہیں ہوتے بلکہ دیگر کمیونٹیز کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے لوگ پانی کی طرح ہوتے ہیں اور دوسرے لوگوں کے ساتھ گھل مل كر رہتے ہیں۔ پاکستان سے گئے سخت سوالوں کا جواب بھارت کے پاس نہ تھا۔

اسی لیے مودی نے اعتراف کرلیا کہ سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی مودی کے دھیمے لہجے سے پتا چل رہا تھا کہ بھارت کے غبارے سے ہوا نکل چُکی ہے اور کچھ دن پہلے بڑھکیں مارتا مودی ایل او سی پر بھارتی فوجیوں کی لاشیں دیکھ کر گھبرا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک نہیں سرحد پار شیلنگ کی ہے،ملیحہ لودھی

 شاید اسی لیے نریندر مودی نے اپنی ہی فوج کا جھوٹ بے نقاب کرڈالا، انتیس اکتوبر کو بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے پاکستانی حدود میں سرجیکل اسٹرائیک کی ہے جبکہ پاکستان نے اس کی تردید کی تھی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں