جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نریندرمودی کے دماغ پر کراچی سوار ہوگیا، کوچی کو کراچی کہہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دماغ پر کراچی سوار ہوگیا، گجرات میں جلسہ عام سے خطاب میں بھارتی شہر کوچین کا ذکر کرتے ہوئے اسے کراچی کہہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کے شہر احمد آباد میں الیکشن مہم سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بڑھکیاں کم نہیں ہوئیں۔

انہوں نے پاکستان کے خلاف زہر افشانی جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہماری روایت ہے گھر میں گھس کر ماریں گے، اس سے پہلے ہونے والے سرجیکل اسٹرائیک پر کون سے الیکشن ہورہے تھے؟

اپنے خطاب کے دوران ایک موقع پر مودی بدحواس ہوگئے، ان کے دماغ پر کراچی سوار تھا کہ اپنے شہر ‘کوچی’ کا نام لینے کی بجائے کراچی کا نام لے لیا، بعد میں وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کل میرے دماغ میں یہی گھوم رہا ہے۔

واضح رہے کہ بالاکوٹ پر نام نہاد حملے میں 350 افراد کی ہلاکتوں کے ثبوت کے لیے بھارتی حکومت پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ثبوت دکھانے کیلئے دباؤ بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے مودی سرکار شش و پنج میں مبتلا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے خلاف فضائی کارروائی میں‌ ناکامی، مودی نے اعتراف کرلیا

اس موقع پر حکومت کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انتخابی ریلی سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت مانگ کر اپوزیشن بھارتی افواج کا مورال کم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں