سری نگر : مودی سرکار کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے ایک مرتبہ پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، آن لائن کمپنیوں سے کشمیریوں کی معلومات حاصل کرنے لگی۔
بھارتی ویب سائٹ کوبرا پوسٹ نے اسٹنگ آپریشن میں بھارتی ڈیجیٹل کمپنی پے ٹی ایم اور مودی سرکار کے کالے کرتوتوں کا راز فاش کردیا۔
ڈیجیٹل کمپنی پے ٹی ایم نے کشمیریوں کی معلومات غیر قانونی طور پر سیاسی جماعت کو فراہم کیں، پے ٹی ایم کے سینئیر وائس پریزیڈنٹ کی وڈیو نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
وڈیو میں اجے شیکر شرمانے اعتراف کیا کہ وزیر اعظم آفس کے کہنے پر کشمیری مظاہرین کی معلومات سیاسی جماعت کو فراہم کیں۔
تہلکہ خیز انکشافات کے بعد کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے لوگ پے ٹی ایم کا استعمال ترک کردیں، انکشافات کے بعد صارفین نے بھڑاس سوشل میڈیا پر نکالی ۔
لوگوں نے کہا پے ٹی ایم میں بیس کروڑ صارفین کا ڈیٹا محفوظ نہیں، سینکڑوں صارفین نے پے ٹی ایم کی ایپ ان انسٹال کردی اور مطالبہ کیا کہ ڈیٹا شئیر کرنے پر کمپنی کیخلاف کارروائی کی جائے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔