ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

آرٹیکل 370 کی دیوار قبرستان میں گاڑھ دی، نریندر مودی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر کشمیریوں کے خلاف زہر اُگلتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت آرٹیکل 370 دوبارہ نہیں لاسکتی، آرٹیکل 370 کی دیوار قبرستان میں گاڑھ دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگست 2019 میں نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے یکطرفہ اقدام کرکے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدل دی تھی۔ مقبوضہ کشمیر کی نئی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین نے مطالبہ کیا تھا کہ علاقے کا خصوصی درجہ بحال کیا جائے۔

نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے قرارداد منظور کرکے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحال کی جائے۔

- Advertisement -

پی ڈی پی کی جانب سے پیش قراداد کی کاپیاں بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے چھیننے کی کوشش کی، سارجنٹ آف آرمز نے ہنگامہ آرائی کرنیوالے بی جے پی اراکین کو باہر نکال دیا۔

بھارت کی سپریم کورٹ کے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس نے بھی آرٹیکل 370منسوخ ہونے کی توثیق کی تھی مگر ریاستی انتخابات کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔

دوسری جانب مودی کی انتہا پسند حکومت نے اپنے ہندو توا ایجنڈے پر گامزن ہے اور مقبوضہ کشمیر میں مزید 23 ملازمین کو جبری برطرف کر دیا ہے۔

مودی سرکار اس سے قبل بھی کشمیریوں کی جدوجہد جہد آزادی کو سلب کرنے کے لیے انسانیت سوز اقدام کرتی رہی ہے لیکن ان کے جذبہ حریت کو نہ دبا پائی جس کے بعد اب ان کے معاشی قتل عام کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

مجھے قتل کیا گیا تو بھارتی وزیراعظم مودی میری موت کے ذمہ دارہوں گے ، گرپتونت سنگھ پنوں کا امریکی وزیر خارجہ کو خط

بی جے پی حکومت نے اپنے اسی مذموم ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے IIOJK کے مزید 23 مزید ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کر دیا ہے اور ان کی برطرفی کے لیے جھوٹے جواز تراشے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں