اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

’’نریندر مودی ڈیموکریسی کو ’ڈیمو – کرسی‘ بنانا چاہتے ہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کانگریس کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ نریندر مودی مینڈیٹ کو بے عزت کرنے پر آمادہ ہیں، وہ ڈیموکریسی کو ’ڈیمو – کرسی‘ بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔

جنرل سیکریٹری کانگریس جے رام رمیش لوک سبھا انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام نے مودی کے خلاف مینڈیٹ دیا ہے لیکن وہ تو ڈیموکریسی (جمہوریت) کو ’ڈیمو – کرسی‘ بنانا چاہتے ہیں۔

جے رام رمیش نے کہا کہ سابق بھارتی وزیراعظم اپنے خلاف آنے والے مینڈیٹ کو روندنے پر آمادہ ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کانگریس رہنما نے لکھا کہ بھارت نے ان کے خلاف مضبوط مینڈیٹ دیا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے لکھا کہ نریندر مودی کو 2024 میں صرف 240 سیٹیں ملی ہیں اور یہ ان کے خلاف جانے والا ایک بڑا مینڈیٹ ہے تاہم وہ اس کا احترام نہیں کرنا چاہتے۔‘

جے رام رمیش کا کہنا تھا کہ 1962 کے بعد کسی شخص کے تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے سے متعلق نریندر مودی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔

انھوں نے اس دعوے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو 1952 میں 364 سیٹوں کے ساتھ، 1957 میں 371 سیٹوں کے ساتھ اور 1962 میں 361 سیٹوں کے ساتھ وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں