جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

نمبر گیم تو چلتا رہے گا، ہار جیت سیاست کا حصہ ہے: نریندر مودی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ اور نمبر گیم تیز ہو گیا ہے، واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام نریندر مودی نے اتحادیوں سے مل کر حکومت بنانے پر اتفاق کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی اتحاد این ڈے اے نے نریندر مودی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، نتیش کمار اور این چندرا بابو نے مودی کو اپنا لیڈر مان لیا، وہ 8 جون کو تیسری مدت کے لیے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

بھارتی میڈیا نے نریندر مودی کے تیسرے بار وزیر اعظم بننے کے عمل کو تھری پوائنٹ او (3.O) کا نام دے دیا ہے، اس سے قبل وہ 2.O سے مشہور تھے۔

- Advertisement -

دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی نے موجودہ دور حکومت کی آخری کابینہ کی میٹنگ میں کہا کہ جیت اور ہار سیاست کا حصہ ہے، نمبر گیم تو چلتا رہے گا، ہم نے پچھلے 10 سالوں سے اچھا کام کیا ہے اور ہم ایسا کرتے رہیں گے۔

امریکی صدر بائیڈن کی مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

واضح رہے کہ انتخابات کے نتائج آ چکے ہیں، نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی (جس نے 2014 میں 282 اور 2019 کے انتخابات میں 303 سیٹیں جیتی تھیں) نے اس بار 240 سیٹیں جیتی ہیں، اکثریت حاصل کرنے کے لیے انھیں 272 سیٹیں جیتنی تھیں لیکن اس ہدف میں 32 نشستیں کم پڑ گئیں۔ اب بی جے پی کا انحصار حکومت بنانے کے لیے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے ارکان کی جیتی ہوئی 53 نشستوں پر ہوگا۔

اپوزیشن ’’انڈیا‘‘ بلاک میں شامل کانگریس نے انتخابات میں 99 سیٹیں حاصل کیں جب کہ 2019 میں اس نے 52 سیٹیں حاصل کی تھیں، راجستھان اور ہریانہ ریاستوں میں کانگریس نے بی جے پی کی سیٹیں اپنے نام کی ہیں۔ خیال رہے کہ موجودہ 17 ویں لوک سبھا کی میعاد 16 جون کو ختم ہو رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں