منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

پاکستان کا مودی کو دعوت نامہ، کیا بھارتی وزیر اعظم خود شرکت کریں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے نریندر مودی کو دعوت نامہ تو دے دیا لیکن بھارتی حکومت نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان کی جانب سے ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت مل گئی ہے، تاہم ان کی جگہ کسی بھارتی وزیر کو کانفرنس میں شرکت کے لیے بھیجے جانے کا امکان ہے۔

ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کانفرنس میں کسی رہنما کو ورچوئلی بات کرنے کی اجازت ہوگی یا وہ پاکستان دورے پر آئیں گے، شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم سمیت تمام رکن ممالک کے سربراہان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، پاکستان کی بھارتی وزیراعظم مودی کو شرکت کی دعوت

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نریندر مودی عام طور پر سربراہان مملکت کے اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں، تاہم وہ قازقستان میں ہونے والے حالیہ اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے تھے کیوں کہ پارلیمانی اجلاس میں انھوں نے شرکت کرنی تھی۔

کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹس کے اجلاسوں میں ہندوستان کی شرکت کے ماضی کے ریکارڈ کے مطابق، نئی دہلی نے نمائندگی کے لیے عموماً ایک وزیر ہی کو بھیجا ہے، جیسا کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے گزشتہ سال بشکیک میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں