نارووال: نواحی گاؤں بہلول پور میں دو کم سن بھائیوں کی لاشیں گھر میں آٹےکے ڈرم سے مل گئیں، دونوں بچے گزشتہ روز سے لاپتا تھے۔
تفصیلات کے مطابق نارووال کے مطابق نارووال کے نواحی گاؤں بہلول پور میں 2 کم سن بھائیوں کی لاشیں گھر میں آٹے والے خالی ڈرم سے برآمد ہوئیں۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمگیر نامی گداگر بھیک مانگ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے، عالمگیر اپنے سب سے چھوٹے بچے کو ساتھ لے کر گزشتہ روز گھر سے گیا ہوا تھا اور دونوں بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر گیا تھا۔
ابتدائی رپورٹ میں کہنا تھا کہ عالمگیر دونوں بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر گیا تھا، جب رات گئے واپس آیا تو بچوں کی تلاش پر بچے نہ ملے۔
پولیس نے کہا کہ بچوں کو گھنٹوں تلاش کرنے کے بعد شک گزرنے پر جب گھر میں رکھا خالی آٹے کا ڈرم کھولا تو بچوں کو مردہ حالت میں پایا۔
بچوں کے باپ نے پولیس کو بیان کو بیان میں بتایا کہ بچے شرارتی تھے، کھیل ہی کھیل میں بچوں نے خود کو ڈرم میں بند کیا جس کے باعث ان کی ہلاکت ہوئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ دونوں بچوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی، جاں بحق بچوں میں 4 سالہ حیدر اور 6 سالہ نواز شامل ہیں۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شکرگڑھ منتقل کر دیا گیا ہے اور فرانسک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہیں ، مزید تفتیش جاری ہے۔