بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

احسن اقبال کیلئے بڑی مشکل ، اہم ساتھی وعدہ معاف گواہ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف شریک ملزم وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگیا ، نیب نے احسن اقبال کیخلاف گواہوں کے ویڈیولنک پر بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، نیب کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کے شریک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننےکی درخواست دے دی ہے، وعدہ معاف گواہ کی درخواست دینے والے ملزم کا نام صیغہ رازرکھا جائے گا۔

نیب نے احسن اقبال کیخلاف گواہوں کے ویڈیولنک پر بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ سرکاری محکموں کےافسران کی کوروناکی وجہ سےنیب دفترآنے سے معذرت کی ہے۔

ٰیاد رہے قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کیخلاف انکوائری کوانویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا ہے۔

خیال رہے گزشتہ سال 23 دسمبر کو مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو قومی احتساب بیور (نیب) نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں گرفتار کیا تھا، بعدازاں 25 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس میں احسن اقبال کی ضمانت منظور کرتے ہوئے لیگی رہنما کو ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کی کرپشن کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے بہ طور وزیر منصوبہ بندی اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کیا۔

نیب کے مطابق احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس منصوبے کی لاگت کو غیر قانونی طور پر بڑھایا، ساڑے 3 کروڑ کے منصوبے کی لاگت 10 کروڑ تک پہنچائی گئی، حاصل ریکارڈ کے مطابق احسن اقبال نے خود سے ہی لاگت بڑھائی، اس کی اجازت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی سے نہیں لی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں