منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

ناسا نے زمین کے قریب سے گزرنے والے بڑے سیارچے کو خطرہ قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ناسا نے رواں ہفتے ایک بڑے سیارچے کے زمین سے قریب سے گرزنے کی پیش گوئی کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زمین کے قریب سے گزرنے والا یہ بڑا 2015 ڈی آر 215 نامی سیارچہ 1600 فٹ قطر کا ہے اور جب یہ زمین کے قریب سے گزرے گا اس کی رفتار 18 ہزار 500 میل فی گھنٹہ ہوگی۔

ناسا کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ قریب ہونے کے باوجود زمین سے 41 لاکھ میل کی دوری (زمین اور چاند کے درمیان فاصلے سے 17 گنا زائد) سے گزرے گا، باوجود اس کے ناسا نے سیارچے کو زمین کےلیے ممکنہ طور پر خطرہ قرار دیا ہے۔

- Advertisement -

اس سیارچے کے قطر کے متعلق زیادہ سے زیادہ اندازہ غزہ کے اہرامِ کی لمبائی سے ساڑھے تین گُنا زیادہ ہے، جب کہ کم از کم قطر کا اندازہ 721 فٹ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں