بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

ناسا نے خلا سے لی گئی لاہور اور دہلی کی تصاویر جاری کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکی خلائی ادارے ناسا نے زندہ دلوں کے شہر لاہور اور بھارتی دارالحکومت دہلی کی خلا سے لی گئی تصاویر جاری کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے سیٹیلائٹ سے لی گئی تصاویر گزشتہ شب جاری کی گئی۔

ان تصاویر میں برف پوش پہاڑوں سے لیکر جگمگاتے شہروں تک خلا سے زمین کے نظارے کیے بخوبی کیے جاسکتے ہیں۔

خلا سے لی گئی تصاویر میں ہمالیہ کے برف پوش پہاڑوں کا مسحور کن نظارہ دیکھا جاسکتا ہے، تصاویر میں پاکستان کا دل اور زندہ دلوں کا شہر لاہور بھی جگمگاتا نظر آرہا ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی روشنیاں بھی خلا سے دیکھنے پر سحر طاری کررہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں