تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ناسا نے سیٹلائٹ تصویر جاری کردی

امریکی خلائی ادارے ناسا نے بھارتی دارالحکومت نے نئی دہلی کی سیٹلائٹ تصویر جاری کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ناسا نے تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھارت کے شمالی علاقوں میں لگی آگ کے دھوئیں نے دہلی کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ناسا کے مطابق بھارت کی فصلوں کو لگنے والی آگ نے فضائی آلودگی کی سطح بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ کوئلوں کے استعمال پرپابندی کے باوجود بھارت اسموگ پرقابو پانے میں ناکام رہا، بھارت کی نااہلی کے باعث پنجاب میں اسموگ سے اثر پڑ رہا ہے۔

واضح رہےکہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بدترین فضائی آلودگی کے بعد تمام تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

نئی دہلی کی فضائی آلودگی میں بدترین اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہر کے تمام تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا۔

علاوہ ازیں دہلی کے کمیشن اجلاس نے ایئر کوالٹی مینجمنٹ اور ہنگامی اقدامات کے لیے رواں ماہ کی 21 تاریخ تک تعمیراتی کام پر بھی پابندی عائد کردی ہے جبکہ شہر میں کوئلے سے چلنے والے 5 بجلی گھروں کو چلانے کی اجازت دی ہے۔

اس وقت نئی دہلی میں زہر آلود دھوئیں کے بادلوں کا راج ہے جبکہ ہوا میں چھوٹے چھوٹے زہریلی اجزا پھیلے ہوئے ہیں جو انسانوں کے پھیپھڑوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -