تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

آسمان پر ’خلائی زندہ لاش کی آنکھ‘ نمودار

واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا نے آسمان پر نمودار ہونے والی ’زندہ لاش کی آنکھ‘ کی تصویر شیئر کی ہے۔

امریکا کے عالمی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے ایک روز قبل آنکھ نما تصویر شیئر کی گئی، جسے دیکھ کر صارفین ششدر رہ گئے۔

ناسا کی جانب سے اس تصویر کو زندہ لاش یعنی زومبی کی آنکھ قرار دیا گیا ہے، جسے ہالووین تہوار کی مناسبت سے شیئر کیا گیا۔

ناسا نے اپنے ٹویٹ میں اسے خلائی زندہ لاش قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ مردار ستاروں کا جھرمٹ ہے جو بہت ہی خوفناک نظارہ پیش کررہا ہے۔

ٹویٹ میں بتایا گیا کہ یہ منظر سیکڑوں سالوں میں ایک بار نظر آتا ہے، گزشتہ شب اس منظر کی تصویر جاندار مائیکرواسکوپ اور کیمرے کی مدد سے محفوظ کی گئیں۔

ہالووین تہوار کیا ہے؟

ہالووین (Halloween) امریکا میں منایا جانے والا ایک ایسا تہوار ہے جس میں گلی کوچوں، بازاروں اور دیگر مقامات پر جابجا ڈراؤنے چہروں اور خوف ناک لباس میں ملبوس چھوٹے بڑے بھوت اور چڑیلیں  چلتی پھرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اکثر گھروں کے باہر بڑے بڑے کدو ’پِیٹھے‘ نظر آتے ہیں جن پر ہیبت ناک شکلیں تراشی جاتی ہیں اور ان کے اندر موم بتیاں جل رہی ہوتی ہیں۔ کئی گھروں کے باہر ڈراونے ڈھانچے کھڑے دکھائی دیتے ہیں اور ان کے قریب سے گزریں تو وہ ایک خوف ناک قہقہہ لگا کر دل دہلا دیتے ہیں۔

کاروباری مراکز میں بھی یہ مناظر اکتوبر شروع ہوتے ہی نظر آنے لگتے ہیں، 31 اکتوبر کو جب تاریکی پھیلنے لگتی ہے اور سائے گہرے ہونا شروع ہوجاتے ہیں تو ڈراؤنے کاسٹیوم میں ملبوس بچوں اور بڑوں کی ٹولیاں گھر گھر جاکر دستک دیتی ہیں اور trick or treat کی صدائیں بلند کرتی ہیں۔

اس صدا کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ یا تو ہمیں مٹھائی دو، ورنہ ہماری طرف سے کسی چالاکی کے لیے تیار ہو جاؤ، گھر کے مکین انہیں ٹافیاں اور میٹھی گولیاں دے کر رخصت کر دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -