پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کا آفیشل ترانہ شادی کی تقاریب کی زینت بننے لگے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کا نیا ترانہ ’’گروو میرا‘‘ گزشتہ ماہ سپرلیگ کے آغاز سے قبل ریلیز کیا گیا تھا، اس ترانے کو پاکستان کے فوک، پاپ اور ہپ ہاپ گلوکاروں نے گایا۔
معروف پاکستانی فوک گلوکارہ نصیبو لعل، پاپ گلوکارہ آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ اسٹارز ینگ اسٹنرز نے ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔
View this post on Instagram
رواں سال ریلیز ہونے والے پی ایس ایل کے ترانے پر شائقین نے مزاحیہ تبصروں اور مزاحیہ میمز کی بھرمار کردی تھی۔
البتہ اُس وقت بھی موسیقی سے دلچسپی رکھنے والے چند افراد یہ کہتے نظر آرہے تھے کہ وقت گزرنے کے ساتھ یہ ترانہ بھی لوگوں کو پسند آجائے گا، جس طرح گزشتہ برس ہوا تھا۔
View this post on Instagram
انٹرنیٹ پر یہ ترانہ گانے والی فوک گلوکارہ نصیبو لعل کی ویڈیو سامنے آئی جو مہندی تقریب کی تقریب میں اس ترانے پر پرفارم کررہی تھیں، پنڈال میں موجود ہر شخص اس گھانے سے محظوظ ہورہا تھا جبکہ چند نوجوان رقص بھی کررہے تھے۔
پی ایس ایل کا ترانہ سُن کر دلہن اور دلہا نے بھی رقص کیا اور نصیبو لعل کی پرفارمنس سے خوب محظوظ ہوئے۔