اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

نصیبو لال کی گانا گانے کی ویڈیو نے مداحوں پر سحر طاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی مشہور گلوکارہ نصیبو لال کی نئی گانا گانے کی ویڈیو نے مداحوں پر سحر طاری کر دیا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نصیبو لال اور سرمد قدیر بالی وڈ فلم ”انجانہ انجانی“ کا مشہور گانا ”تجھے بُھلا دیا“ گا رہے ہیں۔

ویڈیو کو ایک انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اب تک تین لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ دونوں نے بہترین انداز میں گانا گن گنایا جس کی مداح بھی تعریف کر رہے ہیں۔

نصیبو لال نے لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں کلام ”تو جھوم“ گایا جس کی نہ صرف پاکستانیوں نے بلکہ بھارتی گلوکاروں نے بھی تعریف کی۔

کلام کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور یوٹیوب پر اسے 3 کروڑ سے زائد بار سنا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں