بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

نصیبو لعل کے بیٹے کی والدہ کا گانا گانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سینئر گلوکارہ نصیبو لعل کے بیٹے کی والدہ کا گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سینئر گلوکارہ نصیبو لعل کے بیٹے مراد حسین کی والدہ کا گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں مراد حسین کو والدہ کا گانا ’تو جھوم جھوم‘ گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

نصیبو لعل کے بیٹے کی اس ویڈیو پر گلوکارہ کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سینئر گلوکارہ نے گانا ’تو جھوم جھوم‘ کوک اسٹوڈیوع میں گایا تھا جو مقبول ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی نصیبو لعل کی بیرون ملک بیٹے کے ساتھ لائیو پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں