ساؤتھمپٹن: قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا نیا نام رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ ٹیم میں انہیں ’للی شاہ‘ کہہ کر پکارا جاتا ہے، تمام کھلاڑی اور کوچز بہت سپورٹ کرتے ہیں۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میرا بولنگ ایکشن سابق فاسٹ بولر ڈیننس للی سے ملتا ہے اس لیے سب للی شاہ کہہ کر پکارنے لگے ہیں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ میں صرف اپنی بولنگ پر فوکس کرتا ہوں لیجنڈ بولر سے موازنا کرنے پر کوشش ہوگی کہ ان ہی کی طرح محنت کروں اور زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کروں۔
نسیم شاہ نے بتایا کہ سینئر کھلاڑی مجھ سے محبت کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ میں ٹیم میں سب سے کم عمر ہوں، انہوں نے للی شاہ کے نام سے مجھے پکارا اور اس سے مجھے حوصلہ ملتا ہے۔
نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ میں وقار یونس کے بہت قریب ہوں، وہ مجھ سے ہر چیز کے بارے میں پوچھتے ہیں، صرف ایک ہی چیز سے مجھے ڈر لگتا ہے کہ میں کبھی غلط بات نہیں کہنا چاہتا ہوں، وہ مجھے زندگی کی ہر چیز پر مشورہ دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی لیجنڈ فاسٹ بولر ڈیننس للی نے 70 ٹیسٹ میچز میں 355 وکٹیں حاصل کی تھیں۔