ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

نسیم شاہ مکمل فٹ، دو وکٹیں لے اُڑے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری سے صحت یاب ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر نسیم شاہ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ مقامی لیگ میچ میں ردھم کے ساتھ بولنگ کررہے ہیں۔

لیگ میچ میں نسیم شاہ پہلے کی طرح تیز بولنگ کرتے دکھائی دیے جبکہ ایک اوور میں انہوں نے حریف ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ بھی دکھائی۔

- Advertisement -

اس سے قبل نسیم شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی بولنگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کم بیک پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nasim Shah (@inaseemshah)

واضح رہے کہ نسیم شاہ گزشتہ سال ستمبر میں ایشیا کپ  میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ بھارت میں ورلڈ کپ 2023 بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

نسیم شاہ پی ایس ایل 9 میں ایکشن میں دکھائیں دیں گے جبکہ وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں