بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

حسنین اور نسیم شاہ آج نیوزی لینڈ کے خلاف نہیں کھیلیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کرائسٹ چرچ: پاکستان ٹیم کے دو اہم کھلاڑی محمد حسنین اور نسیم شاہ آج نیوزی لینڈ کے خلاف نہیں کھیلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد حسنین، اور نسیم شاہ کی وائرل انفیکشن کے باعث طبیعت ناساز ہو گئی ہے، جس کے باعث دونوں کھلاڑی آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔

ادھر انجری کے شکار عثمان قادر 16 اکتوبر تک ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ریسٹ کریں گے، انگلینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران عثمان قادر کا انگوٹھا فریکچر ہو گیا تھا۔

- Advertisement -

شاہین شاہ آفریدی سے متعلق اچھی خبر ہے، وہ مکمل طور پر فٹ ہو گئے ہیں اور ورلڈ کپ میں شامل ہوں گے، پی سی بی چیئرمین نے گزشتہ روز ان کے متعلق کہا کہ شاہین آفریدی 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

کیا شاہین ورلڈکپ کھیلنے کو تیار ہیں؟ رمیز راجا کا اہم بیان

رمیز راجا نے کہا کہ گھٹنے کی انجری تکنیکی ہے اور حساس ہے لہٰذا ہماری رائے تھی کہ جب تک شاہین آفریدی 110 فی صد تک فٹ نہیں ہوتے ہم انھیں خطرے میں نہیں ڈالیں گے، جب میں نے ان سے بات کی تو اس نے کہا کہ وہ پہلے ہی 110 فی صد پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں