کراچی: قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بولنگ ایکشن پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بولنگ ایکشن کے بارے میں سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے انکشاف کیا ہے کہ نسیم شاہ کو میں بولنگ کرتے ہوئے دیکھا مگر مجھے ایسا لگتا ہے کہ جب وہ لمبی کرکٹ کھیلیں گے تو انہیں کوئی بڑی انجری بھی ہوسکتی ہے۔
تنویر احمد نے کہا کہ نسیم شاہ جب بال ڈیلیور کرنے جاتے ہیں تو ان کا پاؤں قینچی ٹائپ بن جاتا ہے، اگر ان کا پاؤں اس طرف آتا ہے تو ان کے بیک اور ہپ پر بہت زیادہ اثر پڑے گا، اگر ان کے پاؤں میں طاقت ہے تو وہ سروائیو کرجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کے بولنگ ایکشن کو کوچز کو نوٹ کرنا چاہئے اگر ایسا نہ ہوا تو ان کو آگے جاکر بڑا مسئلہ ہوجائے گا اور وہ کسی بیک انجری اور ہپ انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوسکتے ہیں۔
تنویر احمد نے کہا کہ نسیم شاہ کی بولنگ کے دوران ان کی زیادہ تر گیندیں پیچھے کی جانب گرتی ہیں لیکن جب وہ آگے کی جانب گیند کرنا چاہتے ہیں تو انہیں بہت زیادہ پش کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر وقار یونس اور دوسرے بولر کو سمجھ ہے تو اگر وہ اس چیز کو بہتر کرواسکتے ہیں تو نسیم شاہ کو اس کی بہت زیادہ ضرورت ہے اگر ایسا نہیں ہوتا تو ان کو انجری کے بہت زیادہ امکانات ہوسکتے ہیں۔
تنویر احمد نے کہا کہ اگر قومی ٹیم کی پرفارمنس کی بات کی جائے تو پریکٹس میچ میں قومی ٹیم بہت اچھا پرفارم کررہی ہے یہی پرفارمنس برقرار رہی تو آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔