ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

چھوٹے بھائی عبید کو بولنگ کرنا جذباتی لمحہ تھا، نسیم شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ بھائی عبید شاہ کو بولنگ کرنا جذباتی لمحہ تھا۔

تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم اچھی جارہی ہے، پچھلی بار پی ایس ایل جیتے اس بار بھی اچھا آغاز ہوا ہے ٹورنامنٹ پر ہی فوکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹا بھائی مخالف ٹیم میں کھیلے تو اچھا لگتا ہے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ انجریز کھیل کا حصہ ہے بطور فاسٹ بولر کوشش ہوتی ہے پرفارم کروں، بطور ایتھلیٹ کوشش کرتے ہیں ہر رواز اپنی پرفارمنس بہتر کریں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ کمرشل کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں، جب پرفارمنس نہیں ہوتی تو اشتہار کرنے پر بھی تنقید ہوتی ہے، رات کا وقت ہے تو پروموشن میں آیا ہوں دن میں پریکٹس کرتا ہوں۔

انہوں نے کھانے سے متعلق کہا کہ آلو کی بریانی زیادہ شوق سے کھاتا ہوں۔

شادی سے متعلق نسیم شاہ نے کہا کہ ہمیشہ خوش رہنے کی کوشش کرتا ہوں، شادی ہوجائے گی تب بھی خوش رہوں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں