تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

"اروشی کی ویڈیو پر بھائی نے پوچھا یہ کیا چل رہا ہے”

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ اروشی کی ویڈیو پر بڑے بھائی نے نسیم سے پوچھا تھا یہ کیا چل رہا ہے۔

نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ماڈل گرل اروشی روٹیلا کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر بڑے بھائی نے نسیم سے پوچھا یہ کیا چل رہا ہے؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ مجھے نہیں پتا جب ہوٹل پہنچا تو مجھے تب پتہ چلا اس کے علاوہ مجھے کچھ نہیں پتا، ایسا کوئی سین نہیں ہے۔

نسیم شاہ کے چھکے مارنے پر عبید شاہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف گھر میں سب ایک ساتھ میچ دیکھ رہے تھے اور سب دکھی تھے کہ پاکستان میچ ہار رہا ہے لیکن مجھے یقین تھا نسیم کر دکھائے گا اور اس نے کر دکھایا۔

دوسری جانب بھائی عبید شاہ کا کہنا تھا کہ نسیم کے لیے خواتین مداح کی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے یہ سارا کچھ امی کی دعاؤں کا اثر ہے انہوں نے ہمارے لیے بہت دعا کی تھی امی کو تو کرکٹ کا نہیں پتا تھا وہ صرف نماز قرآن پڑھتی تھیں لیکن گاؤں کے لوگ نسیم کی وجہ سے آکر امی کو مبارکباد دیتے تھے تو وہ خوش ہوتی تھیں۔

دوسری جانب نسیم شاہ کے ٹرینر نے کہا کہ نسیم شاہ نے جتنی محنت کی ہے یہ سب اسی کا نتیجہ ہے، وہ دیر سے لاہور آیا تھا اور فجر میں اٹھ کر ٹریننگ کے لیے نکلتا تھا اور شام کو گھر پہنچتا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف میچ میں نسیم شاہ نے دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر ہاری بازی جیت لی تھی جس کے بعد قومی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -