بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

سابق کرکٹرز نجی زندگی پر تنقید نہ کریں، نسیم شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سابق کرکٹرز کی جانب سے نجی زندگی پر تنقید کیے جانے پر لب کشائی کردی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ مداح کرکٹ دیکھتے ہیں وہ نجی زندگی پر بات کریں تو سمجھ آتا ہے کہ انہوں نے کرکٹ کھیلی نہیں ہے لیکن جو ہمارے کھلاڑی دس سے 15 سال کرکٹ کھیل چکے ہیں وہ ہماری پرفارمنس پر بات کریں نجی زندگی پر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹرز بتائیں کہ بولنگ اس طرح کی جاسکتی ہے لیکن وہ یہ کہتے ہیں کہ کوئی بال کیسے بنا رہا ہے، شیو کیا ہے یا کوئی اشتہار کیا تو پھر ذاتی زندگی پر تنقید ہوتی ہے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ ہم انہیں لیجنڈ کی نظر سے دیکھتے ہیں کیا ہم ان کو بھی نظر انداز کرنا شروع کردیں کہ یہ نجی زندگی پر بات کرتے ہیں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر سابق کرکٹر کہے کہ اس پچ پر اس طرح کی بولنگ کرنا چاہیے تھی تو پھر ہم سننے میں دلچسپی بھی لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میچ ہارتے ہیں تو مداح بولے تو سمجھ میں آتی ہے لیکن اگر یہی بات سابق کرکٹرز کریں جو کرکٹ سے لنک ہی نہ تھا تو سمجھ سے بالاتر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں