تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

فاسٹ بولر نسیم شاہ پولیس افسر بن گئے

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ بلوچستان پولیس میں ڈی ایس پی بن گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان پولیس نے قومی فاسٹ بولر کو خیرسگالی سفیر مقرر کیا ہے انہیں اعزازی ڈی ایس پی کے رینک سے نوازا گیا ہے۔

آئی جی بلوچستان آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔نسیم شاہ کو آئی جی پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے ڈی ایس پی کے رینک لگائے۔

اس موقع پر فاٹ بولر نے کہا کہ فخر ہے کہ پولیس جیسے معزز شعبے سے جڑ رہا ہوں لیکن میں بچپن سے پولیس سے ڈرتا تھا۔

آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نسیم شاہ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہے، نسیم شاہ نے محدود وسائل کے باوجود اپنا مقام بنایا۔

Comments

- Advertisement -