تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نسیم شاہ نے آسٹریلوی فاسٹ بولر کے عالمی ریکارڈ پر قبضہ جما لیا

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے ون ڈے کیریئر کا شاندار آغاز کیا ہے اور آسٹریلوی فاسٹ بولر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نے اپنے ون ڈے کیریئر کا شاندار آغاز کرتے ہوئے دنیا کو اپنی تیز رفتار بولنگ سے متاثر کیا اور بلے بازوں کو پریشان کیا ہے۔ اب انہوں نے آسٹریلوی فاسٹ بولر کا ایک عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے اس کے آگے اپنا نام درج کرا دیا۔

نسیم شاہ کیریئر کے ابتدائی 5 ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں اور انہوں نے آسٹریلوی پیسر ریان ہیرس کا ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ روز دوسرے ون ڈے میں انہوں نے تین کیوی بیٹرز کو آؤٹ کرکے 5 میچوں میں اپنی وکٹوں کی تعداد 18 کرلی۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر ریان ہیرس نے اپنے ابتدائی 5 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی پیسر نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں اور ابتدائی چار ایک روزہ میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کرکے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

Comments

- Advertisement -