پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

فاسٹ بولر نسیم شاہ کورونا میں مبتلا، ٹیم ہوٹل سے گھر بھیج دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

فاسٹ بولر نسیم شاہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے بعد انہیں ٹیم ہوٹل سے گھر بھیج دیا گیا ہے جہاں وہ دو روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نسیم شاہ بیماری کے باعث انگلینڈ کے خلاف بقیہ دو میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، وہ گھر میں قرنطینہ کے دوران تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے، اس دوران پی سی بی کا میڈیکل پینل فاسٹ بولر کی صحت کا جائزہ لیتا رہے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ نسیم شاہ کی آئسولیشن ہفتے کے روز مکمل ہوجائے گی، وہ اتوار کو قومی ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ ہوںگے جہاں پاکستان نے نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔

- Advertisement -

سہ ملکی سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا کی طرف اڑان بھرے گی۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ بدھ کے روز وائرل انفیکشن کا شکار ہوئے تھے اور ان میں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث انہیں ایک رات اسپتال میں گزارنا پڑی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں