جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

نسیم شاہ کو سلطانز کیخلاف نہ کھلانے کی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ کے 28ویں میچ میں سلطانز کے خلاف گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے کہ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان محمد نواز نے ٹاس جیت کر سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے تاہم میچ میں کپتان سرفراز احمد اور نسیم شاہ شامل نہیں۔

سرفراز احمد گزشتہ دنوں انجری کا شکار ہوئے تھے اس لیے وہ ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی انجری کا شکار ہوکر ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں اور وہ آج کے میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

نسیم شاہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں اسی لیے ان کی جگہ ٹیم میں عمید آصف کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے یہ میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہوگا اور اگلے میچ میں پشاور زلمی کی شکست کا انتظار بھی کرنا ہوگا۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں