بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

نسیم شاہ کے باؤنسر سے آسٹریلوی بیٹسمین چکرا گئے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پرتھ: پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کے خطرناک باؤنسرز سے آسٹریلوی بیٹسمین چکرا گئے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان اسپیڈ اسٹار نسیم شاہ نےاپنی شاندار بولنگ کی بدولت دنیا بھر کی نظریں اپنی جانب مبذول کروالی ہیں، آسٹریلیا کے خلاف ٹور میچ کے آخری روز کپتان اظہر علی نے نسیم شاہ کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیاجس کا پیسر نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

نوجوان بولر نے پرتھ کی باؤنسی وکٹ پر لائن و لینتھ برقرار رکھتے ہوئے خطرناک باؤنسر سے حریف بیٹسمینوں کو اپنے خوف میں مبتلا کیے رکھا۔

آٹھ اوورز پر مشتمل اسپیل میں نسیم شاہ نے عثمان خواجہ کو باؤنسر مار کر چکرا دیا اور وہ منہ بچانے میں بمشکل کامیاب رہے ، جب کہ ہیرس کو سوئنگ بولنگ سے مسلسل پریشان کیے رکھا۔

12رنز پر ہیرس کا کیچ ڈراپ کیے جانے پر نسیم شاہ کافی افسرہ دکھائی دیے تاہم ایک بار پھر پیسر نے باؤنسر کو اپنا ہتھیاربنایا جس پر بیٹسمین سنبھل نہ پائے اور اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

گیند بازی کے جوہر دکھانے کے بعد جب نسیم شاہ پویلین لوٹنے لگے تو ہیڈکوچ مصباح الحق خود باؤنڈری لائن پر استقبال کرنے پہنچے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

https://www.youtube.com/watch?v=UyRck54fAWw

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں