پاکستان کے خوبرو فاسٹ بولر نسیم شاہ بالی ووڈ کے کس مشہور اداکار کے ساتھ شباہت رکھتے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے بتادیا۔
بالی ووڈ کے ہینڈسیم اداکار پریانشو چٹرجی جو کئی فلموں میں اپنی اداکاری اور مرادنہ وجاہت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے ان میں اور پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے درمیان مشابہت ڈھونڈ نکالی ہے، کئی لوگ نسیم کو پریانشو سے ملتا ہوا قرار دے رہے ہیں۔
حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پاکستانی پیسر اور بھارتی اداکار پریانشو چٹرجی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں کی شکل و صورت کا تقابل کیا گیا ہے۔
ویڈیو کے مطابق اگر پریانشو کی 90 کی دہائی کی تصاویر اور نسیم کی ابھی کی تصاویر کو غور سے دیکھا جائے تو دونوں اسٹارز کے چہرے کافی ملتے جلتے نظر آتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈویو کے وائرل ہوتے ہی نسیم شاہ اور پریانشو کے مداحوں کے درمیان نئی بحث چھڑگئی، فینز کی آرا تھی کہ نسیم بالی ووڈ اداکار سے کافی ہینڈسم ہیں اور سب سے مختلف ہیں۔
ایک مداح نے نسیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ قدرتی طور پر حسین ہیں اور 8 سے 10 گھنٹے دھوپ میں پریکٹس کرتے ہیں جبکہ اداکار پریانشو میک اپ سے فلموں میں خوبصورت نظر آتے ہیں۔
کچھ مداح دوڑ کی کوڑی لائے ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ اداکار اور نسیم شاہ کی آنکھوں میں مشابہت ہے اس لیے دونوں ایک جیسے نظر آتے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار پریانشو چٹرجی نے بالی ووڈ کی مشہور فلم تم بن، بھوت ناتھ اور دل کا رشتہ سمیت متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اداکار کو انکی مردانہ وجاہت کی وجہ سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔