تازہ ترین

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالی

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...
Array

نسیم شاہ کے ساتھ ’سیلفی‘ کے لیے مداحوں نے موبائل پھینک دیے

ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف دو چھکے لگانے والے نسیم شاہ کی پرفارمنس نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز کھیلے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف میچ میں شائقین فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے بے تاب ہوگئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے مداح اپنے موبائل فون پھینک رہے ہیں۔

نسیم شاہ نے بھی موبائل کیچ کرکے رکھ لیے اور بعد میں اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو 5 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم شائقین کرکٹ نے افغانستان کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے نوجوان پیسر کو شائقین نے خوب داد دی۔

اس میچ میں نسیم شاہ اور شاداب خان کو آرام کروایا گیا تھا جبکہ عثمان قادر اور حسن علی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔

Comments

- Advertisement -