قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی پی ایس ایل میں بولنگ سے پہلے گلوکاری کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ویڈیو شیئر کی جس میں نسیم شاہ ہیڈ فون لگا کر مشہور گانا ’کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو‘ گنگنا رہے ہیں۔
جب نسیم شاہ نے ہیڈ فون ہٹا کر اپنی آواز سنی تو خود کہا کہ ’میں تو راحت فتح علی خان سے سیدھا چاہت فتح علی خان بن گیا۔‘
The wait is over! Turn up the volume
Kali Kali Zulfon Ke FT @iNaseemShah on his birthday #UnitedWeWin #RedHotSquad #HBLPSL9 @point_backward pic.twitter.com/nvjy5N7et7
— Islamabad United (@IsbUnited) February 15, 2024
واضح رہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جس میں کھلاڑی کو سُر سے سُر ملاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ مختصر کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور کھلاڑی کی گلوکاری کو بھی صارفین خوب پسند کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ نسیم شاہ پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔