کولمبو: ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرنے والے قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔
انجری کے سبب نسیم شاہ گال ٹائٹنز کے خلاف آج کھیلے جانے والے اہم میچ میں حصہ نہیں لیں گے، نسیم شاہ کی جگہ شرف الاسلام کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ نسیم شاہ نے لیگ کے سات میچز میں دس وکٹیں حاصل کی ہیں۔ فاسٹ بولر کو پہلے میچ میں بولنگ کے دوران کندھے میں درد کی شکایت ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ نسیم شاہ ایشیا کپ اور افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔