تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نسیم شاہ نے ڈیبیو میچ کے پہلے اوور میں ہی ماہرین کرکٹ کو حیران کردیا

یو اے ای میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں ماہرین اور شائقین کو حیران کردیا۔

گزشتہ روز یو اے ای میں ایشیا کپ کا سب سے ہائی پاور میچ پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا گیا جو اگرچہ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے جیت لیا لیکن اس میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کے انٹرنیشنل میں میدان میں اترنے والے پاکستان کے فاسٹ بولر نے اپنی تیز رفتار بولنگ سے صرف ماہرین ہی نہیں شائقین کرکٹ کو بھی حیران کردیا اور پہلے اوور کی تمام گیندیں 140 کلومیٹر سے زائد رفتار سے پھینک کر بھارتی بلے بازوں کو پریشان کیا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

نسیم شاہ نے اپنے پہلے اوور کی گیند 143.6 کی رفتار سے پھینک کر پہلے سامنے موجود بلے باز کو پریشان کیا۔ دوسری گیند بھی 141.6 کی رفتار سے پھینکی اور تیسری گیند 142.6 کی اسپیڈ سے ڈالی تھی۔ اوور کی چوتھی گیند گزشتہ بالوں سے مزید تیز کراتے ہوئے 144.5 کی رفتار سے کرائی پانچویں بال 138.7 چھٹی بال 140.8 اور ساتویں گیند 141.2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی۔ یاد رہے کہ اس اوور میں نسیم شاہ نے ایک وائیڈ بال بھی کی تھی جس کی وجہ سے یہ اوور سات گیندوں کا شمار کیا گیا۔

نوآموز بولر نسیم شاہ نے اپنے پہلے میچ میں کوٹے کے چار اوور کرائے اور 27 رنز دے کر دو قیمتی وکٹیں حاصل کیں۔ بولر کی پہلی وکٹ کے ایل راہول کی تھی جنہیں اپنا کھاتہ کھولنے کا موقع بھی نہ مل سکا جب کہ دوسری وکٹ سوریا کمار یادیو کو بولڈ کرکے حاصل کی۔

نسیم شاہ کے اس پہلے میچ کے بہترین اعداد وشمار پر ماہرین کرکٹ تو حیران ہوئے ہی شائقین کرکٹ بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے اور اس پاکستان سمیت بھارتی کرکٹ شائقین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان پہلے کھیلتے ہوئے 147 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، بھارت نے  مطلوبہ 148 رنز کا ہدف میچ کے آخری اوور میں حاصل کیا۔اس ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کو اسٹار بولر شاہین آفریدی کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔

میچ کے بعد پاکستانی کپتان بابراعظم بھی نسیم شاہ کی بولنگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، ان کا کہنا تھا کہ میچ میں دھانی، نسیم شاہ اور دوسروں نے زبردست بولنگ کی، خاص کر نوجوان بولر نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کی وہ پرُجوش نوجوان ہے اور شاہین آفریدی کی غیرموجودگی میں پورے جوش اور جذبے کے ساتھ بولنگ کی۔

Comments

- Advertisement -
ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔