پی ایس ایل میچز میں آخری اوورز میں مار پڑنے کے باوجود نسیم شاہ کی جانب سے یارکرز نہ کرنے پر سابق کرکٹرز نے ان کی فٹنس پر سوالات اٹھا دیے۔
اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگروام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ نسیم شاہ کو لاہور کے خلاف میچ میں آخر کے اوور میں مار پڑی، اس دوران اسکی جانب سے یارکر نظر آیا، اس نے یارکر نہیں کیا، وہ یارکر نہیں کریں گے کیوں کہ جب نسیم شاہ یارکر کرنے جائے گا تو زور لگے گا۔
کامران اکمل نے کہا کہ یاکرر کے دوران زور لگے گا تو وہ پھر انجرڈ ہوجائے گا، آپ سمجھ نہیں پارہے، یا تو اسے مکمل فٹ کریں تاکہ پتا لگے کہ ان کی بولنگ کی صلاحیت یہ ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ وہ پہلے 2020 اور 2021 میں اس لیے یارکرز کرواتے تھے کہ وہ مکمل فٹ تھے، اب وہ چانس نہیں لے سکتا، سلو بالز کریں گے تو پھر ایسی ہی مار پڑے گی۔
انھوں نے کہا کہ اسے فی الحال ٹی ٹوئنٹی سے ریلیز کریں وہ اپنی فٹنس پر کام کریں اسے ٹیسٹ میچز تک رکھیں، ون ڈے میں بھی اسے منتخب میچز کھلائیں۔
باسط علی نے کہا کہ اگر موجودہ فارم پر قومی ٹیم میں لڑکوں کی سلیکشن کی گئی ہے تو پھر نسیم شاہ کیسے ٹیم میں آگیا۔
نجیب الحسنین کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے پچھلے 3 میچز میں 157 رنز دیکر صرف ایک وکٹ حاصل کی ہے، شاہد ہاشمی نے کہا کہ نسیم شاہ کی مکمل فٹنس بھی نظر نہیں آرہی ہے۔