بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

برادر!صرف 30 فیصد انگلش آتی ہے، میری انگلش ختم ہوگئی، نسیم شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی گلابی انگریزی اور مزاحیہ جوابات نے پریس کانفرنس ہال میں قہقہے لگوادیے۔

گزشتہ روز نسیم شاہ کی جانب سے راولپنڈی میں کی گئی پریس کانفرنس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں ایک صحافی کو نسیم شاہ سے انگریزی میں سوال پوچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے انگلش میں سوال کیا جس کا فاسٹ بولر نسیم شاہ نے جواب دیا، اسی صحافی نے دوبارہ انگریزی میں سوال کیا تو فاسٹ بولر نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ بھائی برادر مجھے صرف 30 فیصد انگلش آتی ہے وہ بھی اب ختم ہو گئی ہے۔

نسیم شاہ کی بات سن کر پریس کانفرنس کے شرکاء نے زوردار قہقہہ لگایا، پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے کہا کہ اب آخری 2 سوال ہوں گے، 1 اردو اور دوسرا انگلش میں ہو گا، جس پر نسیم شاہ کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ خدا کا نام لو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں