ہفتہ, جون 21, 2025
اشتہار

پاکستان میں اسٹارز کو اسٹار نہیں بننے دیا جاتا، نسیم وکی

اشتہار

حیرت انگیز

کامیڈین نسیم وکی نے شکوہ کیا ہے کہ پاکستان میں اسٹارز کو اسٹار نہیں بننے دیا جاتا۔

پاکستان کے معروف کامیڈین اور تھیٹر آرٹسٹ نسیم وکی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری، فنکاروں کی معاشرتی حیثیت اور ذاتی زندگی سے متعلق کئی کھلے راز بتائے۔

انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام فنکاروں کو عزت نہیں دیتی، اسی لیے میں نے بچوں کو اس فیلڈ سے دور رکھا۔

نسیم وکی نے کہا پاکستان میں لوگ ٹانگ کھینچنے لگتے ہیں، نیچے گرانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ میں کامیڈی، تھیٹر، ڈرامہ اور فلم کے میدان میں کئی دہائیوں سے کام کر رہا ہوں اور دنیا کے کئی بڑے شہروں میں پرفارم کر چکا ہوں لیکن میں نے اپنی بیٹی کو میڈیکل فیلڈ میں اور بیٹے کو بھی اعلیٰ تعلیم کی طرف بھیجا، میں ہر ممکن کوشش کروں گا کہ میرے بچے اس فیلڈ میں نہ آئیں۔

نسیم وکی  نے اس فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس فیلڈ نے مجھے شہرت ضرور دی، مگر میں جانتا ہوں کہ لوگ ہمارے پیٹھ پیچھے کیسی باتیں کرتے ہیں، یہاں فنکار کو عزت نہیں دی جاتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں