افغانستان کے خلاف 2 چھکے لگا کر ٹیم کو فتح دلانے والے نسیم شاہ نے کہا ہے کہ اب سب بھول گئے ہیں کہ میں بولر بھی ہوں۔
میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ پورا بھروسہ تھا کہ ہم میچ جیت سکتے ہیں نیٹ میں پریکٹس کرتے ہیں اس لیے یہ یہی اعتماد تھا کہ ہم ہدف پورا کر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جانتا تھا کہ بولر یارکر کرنے کی کوشش کرے گا اور مجھے یقین تھا کہ میں چھکے مار سکتا ہوں اور ایسا ہی ہوا کوشش کی جو پوری ہو گئی۔
https://twitter.com/fahadtweets320/status/1567567539701432320?s=20&t=v6H0_9_lcwbAzu6cXMj6DQ
نسیم شاہ نے بتایا کہ آصف علی کے آوٹ ہونے کے بعد حسنین کے پاس گیا اور بلا تبدیل کیا، پریکٹس کی ہوئی تھی اور اعتماد تھا کہ ہم یہ کر پائیں گے۔
ابھرتے ہوئے اسٹار کھلاڑی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے اب مجھے لوگ بھول گئے ہیں کہ میں بولر بھی ہوں۔