ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

نصیرجنجوعہ کرمشیربرائے قومی سلامتی تعینات کیا جارہاہے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق جنرل نصیرخان جنجوعہ کو قومی سلامتی کے مشیرسرتاج عزیز کی جگہ تعینات کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں ہفتے ریٹائر ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل نصیر جنجوعہ کا مشیر برائے قومی سلامتی مقرر کیا جارہا ہے اور وہ دروہ امریکہ میں وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

- Advertisement -

.فی الحال مشیر برائے قومی سلامتی کا عہدہ وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور ماہرِ امور خارجہ سرتاج عزیز کے پاس موجود ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے خیال میں سرتاج عزیز کی توجہ دو علیحدہ جانب مبذول ہے اسی لئے فیصلہ کیا گیا ہےکہ قومی سلامتی کے مشیرکا عہدہ جنرل جنجوعہ کو سونپ دیا جائے تاکہ سرتاج عزیز اپنی پوری توجہ دفترِخارجہ پر مرکوز کرسکیں۔

ایسا نہیں ہے کہ آرمی اور وزیراعظم کے درمیان معاملات پر اختلاف ہے بلکہ یہ فیصلہ دو طرفہ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

جنرل (ر) نصیرجنجوعہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر رہ چکے ہیں اور قومی سلامتی کے معاملات میں اعلیٰ ترین دماغوں میں تصور کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے بھارت کو مدنظر رکھ کر کی جانے والی ’’عزمِ نو‘‘ نامی جنگی مشقوں میں بھی اپنا کردارادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں