پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی دلجیت کے ہمراہ بالی ووڈ فلم میں کردار سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی۔
ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ پاکستان اور بھارت کی دو بڑی مشہور شخصیات میں سے ہیں، پاکستانی اداکارہ کی بھارت میں زبردست فین فالوونگ ہے، جب کہ دلجیت دوسانجھ کو پاکستان میں پسند کیا جاتا ہے۔
دونوں اس وقت سرخیوں میں آئے جب ہانیہ نے برطانیہ میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کی جہاں گلوکار نے اداکارہ کو اسٹیج پر مدعو کیا، یہ لمحہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گیا، اور شائقین مستقبل میں ان کے تعاون کی خواہش کرنے لگے۔
تاہم اب شائقین کی یہ خواہش بھی پوری ہوگئی کیوں کہ گزشتہ چند ماہ سے خبریں ہیں کہ ہانیہ عامر بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘ میں دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ نظر آئیں گی۔
اب حال ہی میں تجربے کار پاکستانی اداکار ناصر چنیوٹی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سردار جی 3 میں میرے ساتھ پاکستان کی سُپر اسٹار ہانیہ عامر بھی ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ہانیہ کسی سائیڈ رول میں نہیں بلکہ فلم کے اہم کردار میں نظر آئیں گی، ہیرؤئن کا بھی کبھی کوئی سائیڈ رول ہوتا ہے؟ میں اس بارے میں زیادہ نہیں بتا سکتا لیکن ہانیہ عامر باکمال اداکارہ ہیں، انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔
ناصر چنیوٹی کا کہنا تھا کہ فلم دیکھنے والوں کے لیے یہ سرپرائز ہو گا کہ ہانیہ پنجابی بولیں گی، سب یہی کہیں گے کہ اتنی اچھی پنجابی بولتی ہیں، انہوں نے پنجابی میں اداکاری کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
View this post on Instagram