اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

گورنر سندھ کی تبدیلی : ناصر حسین شاہ کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر توانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن اور نجی ایوی ایشن کمپنی کےدرمیان معاہدہ کی تقریب کے بعد صحافی کے گورنر سندھ کی تبدیلی اورخالد مقبول صدیقی کی صدرآصف زرداری کی ملاقات کے حوالے سے سوال پر صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کے گورنر کی تبدیلی نہیں ہورہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ آصف زرداری بہت سی جامعات کے چانسلرہیں وفاقی وزیرخالدمقبول نےجامعات سےمتعلق مسائل پر صدرآصف زرادی سے ملاقات کی تھی۔

خیال رہے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وفاقی حکومت میں اتحادی پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں کامران ٹیسوری کی تبدیلی پر اتفاق ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے تجویزکردہ نام بشیر میمن پر پیپلزپارٹی کو راضی کر لیا گیا ہے، بشیرمیمن سابق ڈی جی ایف آئی اےاورن لیگ سندھ کےصدر ہیں۔

ن لیگ گورنر کی تبدیلی کیلئے عرصے سے کوشاں تھی تاہم پیپلزپارٹی نئے گورنر سندھ کے نام پر متفق نہیں تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں