تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
Array

فوادچوہدری کے بیان پر ناصر حسین شاہ کا ردعمل

وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ‏ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزرا کراچی میں آ کر سندھ حکومت کو برا بھلا کہنا فرض سمجھتےہیں، پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ فوادچوہدری جب زرداری کیخلاف بیان دیتےہیں توحیران ہوتا ہوں آصف ‏زرداری نے فوادچوہدری کوپارٹی میں عزت دی،سیاست میں روشناس کرایاابیان بازی دیکھ کر فواد کا ‏چھوٹاپن نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت کےخواب دیکھ رہے ہیں نئے ‏الیکشن میں پی ٹی آئی کوپورے ملک میں امیدوارنہیں ملیں گے۔

سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی، فواد چوہدری کا دعویٰ

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فواد چوہدری کا بزدار سے اختلاف پرانا ہے بار ‏بار سندھ کو بلدیاتی اداروں پر نشانہ بناکر وہ چاہ رہے ہیں کہ ہم عثمان بزدار کے پنجاب میں ‏بلدیاتی ادارے ختم کرنے کے فیصلے پر پنجاب حکومت پر شدید تنقید کریں تاکہ فواد چوہدری ‏بزدار کو شرمندہ کراسکیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کا سندھ پر ہر الزام جھوٹا ہے بار بار بس یہ ہی کہتے ہیں کہ سندھ کو ‏پیسے نہیں دیں گے زرا ایک بار یہ بھی تو کہہ دیں کہ سندھ سے پیسے نہیں لیں گے . دیکھتے ‏ہیں کتنے سچے ہیں۔

Comments

- Advertisement -