ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

‘پٹرول 500 روپے لیٹر بھی ہوجائے تو بھی حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پٹرول500 روپے لیٹربھی ہوجائے تو بھی حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اپنے پیغام میں کہا پٹرول500 روپےلیٹربھی ہوجائےتوبھی حکومت کےساتھ کھڑاہوں، یہ میں نہیں کہہ رہا بلکہ کچھ بڑے بڑے لوگوں نے چند ماہ پہلے کہا تھا۔

گذشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 30 روپے اضافہ کر رہے ہیں، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

- Advertisement -

مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی صورتِ حال کے پیشِ نظر سخت فیصلہ لیا ہے، اس وقت ہمارے لیے ریاست کا مفاد عزیز ہے، سابق حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی کا سامنا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو فکس کیا، عوام پر کسی بھی قسم کا بوجھ ڈالنا ہمارے لیے مشکل فیصلہ تھا، عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہے، پیٹرول پر سبسڈی کا امیر اور غریب طبقہ دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں