جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ابوظہبی میں پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچزکا انعقاد، وزیراطلاعات سندھ کا نیک خواہشات کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے انعقاد میں تمام رکاوٹیں دور ہونے پر انتظامیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ابوظہبی میں پی ایس ایل 6کے بقیہ میچز کے انعقاد میں تمام رکاوٹیں دور ہوگئیں، انشاء اللہ اگلے 5 دن میں لیگ شروع ہوگی ، پی ایس ایل انتظامیہ کیلئے نیک خواہشات ہیں۔

اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عزت ہم سب کی عزت ہے، پی ایس ایل 2021کےابوظہبی میں انعقاد میں دشواری ہے تو مدد کیلئے تیار ہوں، میں اعلیٰ حکام سے بات کرنے کیلئے تیار ہوں، اگر وہ چاہتے ہیں توپی سی بی مجھ سے فوری رابطہ کرے۔

خیال رہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز 9جون سے شروع ہوں گے اور پی ایس ایل کا فائنل 24 جون کو کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں