اشتہار

ایم کیو ایم کے سابق ڈپٹی کنوینر کی پی ایس پی میں شمولیت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ڈپٹی کنوینر ناصر جمال پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے‘ انیس قائم خانی نے دعویٰ کیا ہے کہ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے 900 سے زائد افراد پی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے آج بروز جمعرات ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنوینر ناصر جمال سہہ پہر کے وقت پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاؤس پہنچے جہاں انیس قائم خانی نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے دعویٰ کیا کہ بڑی تعداد میں دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی پی ایس پی میں شمولیت جاری ہے‘ ناصر جمال کے ہمراہ ایم کیو ایم کے 338 کارکنان پی ایس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ ا نہوں نے دعویٰ کیا کہ آج مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 912 افراد پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

- Advertisement -

پاک سرزمین پارٹی کے صدر کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال کی مدت میں ہم نے مضبوط تنظیمی ڈھانچہ بنایا اس لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ پی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں۔ انیس قائم خانی نے یہ بھی کہا کہ پی ایس پی نے 3 مارچ 2016 کےبعد100کےقریب پریس کانفرنسز کیں۔

پی ایس پی صدرنے 3 مارچ کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی بانی ایم کیوایم کے خلاف کوئی بات نہیں کرتا تھا تو اس وقت صرف مصطفیٰ کمال اور میں نے آواز بلند کی‘ پی ایس پی میں شمولیت کرنے والے کارکنان کے گھروں پر حملے بھی ہوئے لیکن ہم نے اپنے پرامن مشن کو جاری رکھا۔

انیس قائم خانی نے مزید کہا کہ جب کوئی پی ایس پی میں آتا ہے توڈرائی کلین کرنے کا کا الزام لگایا جاتا ہے، آج شامل ہونے والے متحدہ کے سابق ڈپٹی کنونیرناصر جمال کے خلاف اب تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔

ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کی پی ایس پی میں شمولیت*

خیال رہے کہ چند دن قبل ہی ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے منتخب کردہ ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی‘ جس کے بعد سربراہ مصطفیٰ کمال نے بلدیاتی کونسل میں ان ہاؤس تبدیلی لانے کا اشارہ بھی دیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما اور ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے کہا تھا کہ ہم شہریوں کے لیے جو کرسکتے تھے وہ سب کچھ نہیں کیا جس کے لیے میں عوام سے معافی مانگتا ہوں، انہوں نے کہا کہ محدود اختیارات اور وسائل کے ساتھ بھی کام کیا جاسکتا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں ارشد وہرہ نے کہا تھا کہ پاکستانی شہری ہوں یہیں رہوں گا اور یہی مرنا ہے، کسی بھی مقدمے کی پارٹی سے نہیں بلکہ مجھ سے تحقیقات کی جائیں اور اس کے لیے میں بالکل تیار ہوں۔ سابق ڈپٹی میئر کراچی نے بتایا کہ مزید اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندے بھی مستقبل قریب میں مصطفیٰ کمال کے ساتھ شامل ہوں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں