ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ہم نے امریکا کا ساتھ دیا، ردعمل میں طالبان نے پاکستان پر حملہ کیا، ناصرجنجوعہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیر قومی سلامتی ناصرخان جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ہم نےطالبان کےخلاف امریکاکاساتھ دیا،ردعمل میں طالبان نےپاکستان پر حملہ کیا، ہمارے60ہزارلوگ شہید ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی ناصرخان جنجوعہ نے نیکٹاکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے طالبان کےخلاف امریکاکاساتھ دیا،ردعمل میں طالبان نے پاکستان پر حملہ کیا، ہمارے 60ہزارلوگ شہید ہوئے، کوئی شک نہیں پاکستان اخلاقی طور پر بلند درجے پر فائز ہے۔”

ناصرجنجوعہ کا کہنا تھا کہ ہمیں فاٹا،بلوچستان اور کراچی میں الجھایا گیا،ہم نے فاٹا سمیت ہر جگہ مقابلہ کیا،دشوارترین علاقےمیں عالمی برادری آئےاورلڑکردکھائے۔

مشیرقومی سلامتی نے کہا کہ ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال سےافغان معاشرہ تباہ ہوا،عالمی برادری کا ساتھ دینے پردہشت گردی کا شکار ہوئے،دہشت گردوں کا پاکستان سےکوئی تعلق نہیں ہے۔


مزید پڑھیں : افغان جنگ جیتنےکی کوشش کے بجائےاسےختم کرنا ہوگا، ناصر جنجوعہ


امریکا کی جانب سے دھمکیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف امریکا الزام عائد کر رہا ہے کہ ہم طالبان کی حمایت کر رہے ہیں تو دوسری طرف طالبان ہم پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ ہم امریکا کی حمایت کر رہے ہیں۔

چند روز قبل مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا قومی مفاد ہے،افغان جنگ جتنےکی کوشش کے بجائےاسےختم کرناہوگا اور سب کو مل کر افغانستان میں قیام امن کے لیے کام اور محرمیوں کو دور کرنا ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں