منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

اگر امریکا واحد سپر پاور ہے تو اس کے ہم بھی حصہ دار ہیں: ناصر جنجوعہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ آج اگر امریکا واحد سپر پاور ہے تو اس کے ہم بھی حصہ دار ہیں۔ عالمی طاقتوں نے افغانستان میں جو خلا چھوڑا اس سے دہشت گردی نے جنم لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی سیکیورٹی قومی سلامتی کا حصہ ہے۔ ملکی سلامتی کے لیے قومی سلامتی کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت اور سیکیورٹی ایک دوسرے پر منحصر ہیں۔ معیشت اور سیکیورٹی کو ایک دوسرے پر ترجیح نہیں دی جاسکتی۔ ملک کا سائبر ڈیٹا بھی محفوظ ہونا چاہیئے تاکہ معلومات باہر نہ جاسکیں۔

مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ سوویت حملے کے وقت سوچ تھی کہ اگلی باری ہماری ہے، اس وقت افغانستان کے ساتھ نہ کھڑے ہوتے تو کیا آج افغانستان ہوتا؟ تجارتی راستہ روس کو پیش کردیتے تو روس آج بھی افغانستان میں ہوتا۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں خلا چھوڑ دیا گیا، اس سے دہشت گردی نے جنم لیا اور یہیں سے نائن الیون کا جنم ہوا۔

ناصر جنجوعہ نے کہا کہ دنیا میں نئے رجحانات اور تبدیلیاں جانے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ بحیثیت قوم اپنی سمت کا تعین ہونا چاہیئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں